• news

جامعہ نعیمیہ کے قریب مالاکنڈ اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 3 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) حساس اداروں نے گڑھی شاہو کے علاقہ میں جامعہ نعیمیہ کے قریب تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ حساس اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر تین مشتبہ افراد عادل اور اعظم وغیرہ کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد کا تعلق مالاکنڈ اور وزیرستان سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن