گوجرانوالہ: پرائیویٹ یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 2 افراد نے زندگی ختم کرلی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ یونیورسٹی کے پروفیسر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو پھندا دے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پروفیسر سہیل جامعہ قاسمیہ کی قریبی آبادی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا اور لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پروفیسر تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پروفیسر سہیل حسب سابق یونیورسٹی سے واپس آیا اور گھر پہنچتے ہی خود کو کمرے میں بند کرلیا اور گلے میں پھندا لے کر موت کو گلے لگا لیا۔ علاوہ ازیں بٹرانوالی میں گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ چار بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اکبر چار بچوں کا باپ تھا جو کئی روز سے گھریلو پریشانیوں میں مبتلا تھا جس نے انہی پریشانیوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔