• news

جنوبی پنجاب میں بڑے ڈیم کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑ گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو خط بھی ارسال

لاہور (این این آئی) جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے جائزہ کیلئے  64رکنی کمیٹی کے قیام کے بعد یہاں ایک بڑے ڈیم کی تعمیر کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی طرف سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے کمیٹی کے قیام کے بعد دیگر معاملات بھی آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ایک بڑے آبی ذخیرے کی تعمیر کے حوالے سے مطالبہ بھی سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ایک بڑے ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے اور یہاں اس طرز پر ڈیم تعمیر کیا جانا چاہئے جس سے بلوچستان کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اس منصوبے کو قابل عمل قرار دیا جا چکا ہے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اسکی تعمیر کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن