مشرف کے بڑے بھائی آزاد ہیں، وہ والدہ کی عیادت کیلئے امریکہ سے دبئی کیوں نہیں آئے مشاورتی اجلاس میں ایک وزیر کی رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت لیگی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں ایک اہم وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ سابق صدر مشرف کی شارجہ میں زیر علاج والدہ کے پاس صرف مشرف کی اہلیہ موجود ہیں، مشرف کے بڑے بھائی اور بیٹا بھی انکے پاس نہیں آئے۔ مشرف پر تو پابندی ہے بڑے بھائی اور بیٹے پر تو پابندی نہیں وہ کیوں ابھی تک امریکہ سے بیمار والدہ کے پاس نہیں پہنچے۔