• news

لاہور: لاکھوں کے ڈاکے، مریدکے میں گھر لوٹنے کے بعد اسے آگ لگا دی گئی

لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مریدکے میں ڈاکوئوں نے گھر لوٹنے کے بعد اسے آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے بادامی باغ میں لیاقت کے گھرگھس کر 10لاکھ مالیت، سبزہ زار میں کامران کے گھر سے8لاکھ، فیصل ٹائون میں ابراہیم کے گھر سے7لاکھ، برکی میں حنیف کے گھر سے 5لاکھ، فیکٹری ایریا میں صدیق کے گھر سے 5لاکھ، غازی آباد میں سعید احمد کے گھر سے 5لاکھ، جوہر ٹائون میں نعیم کے گھر سے 3لاکھ، ملت پارک میں شاہد کے گھر سے 2لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نینصیر آباد میں فہیم کی فیملی سے ایک لاکھ، شفیق آباد میں فیاض کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت، ماڈل ٹائون میں شہزاد کی فیملی سے ایک لاکھ، مصطفی ٹائون میں وحید کی فیملی سے ایک لاکھ، اقبال ٹائون میں ہارون کی فیملی سے ایک لاکھ، نشتر کالونی میں مظہرکی فیملی سے ایک لاکھ، گجر پورہ میں انور سے 50ہزار اور موبائل، گلشن اقبال میں قیصر سے 50 ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔ مانگا منڈی میں اشفاق کی حویلی سے 6لاکھ کا سامان لے گئے۔ راوی روڈ میں ڈاکوئوں نے حماد کی دکان سے 2لاکھ کا سامان لوٹ لیا۔ شاہدرہ میں منور، سول لائنز میں اختر، گارڈن ٹائون میں وقاص کی گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا میں عدنان، قلعہ گجر سنگھ میں ممتاز، لیاقت آباد میں ثاقب، نواب ٹائون میں اسد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ ادھر صفدر آباد کا خیام اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر جا رہا تھا کلہ ورکاں کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے زیورات، نقدی، موبائل فونز چھین لئے۔ علاوہ ازیں مبارک آباد (مریدکے) میں ڈاکوئوں نے میاں کبیر کے گھر میں گھس کر لاکھوں کا سامان لوٹ لیا اور فرار ہوتے وقت گھر کو آگ لگا دی جس سے بچ جانے والا سامان اور کمرہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن