شمالی وزیرستان : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ایک شخص ہلاک، جاسوس پروازیں جاری
میرانشاہ (آن لائن+نوائے وقت نیوز) شمالی وزیرستان میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں جاری، خوف و ہراس پھیل گیا۔ میر علی اور ٹل روڈ پر کرفیو نافذ ہے۔