• news

مشرف پر کیس آگے چلے گا، ٹرائل سیاسی نوعیت کا ہے، حکومت کو خمیازہ بھگتنا پڑیگا: بیرسٹر سیف

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ دو ہفتے کا ٹائم ہمارے پاس ہے ٗ کیس آگے چلے گا ٗ پرویز مشرف کا ٹرائل سیاسی نوعیت کاہے ٗخمیازہ موجودہ حکومت کو لازماً بھگتنا پڑیگا ٗقوم کو جلد خلفشار سے نجات دلائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل ایک سیاسی نوعیت کاٹرائل تھا جس کے نتائج بھی سیاسی ہی برآمد ہوئے اسی طرح پرویز مشرف کا ٹرائل بھی سیاسی نوعیت کاہے جس کا خمیازہ موجودہ حکومت کو لازماً بھگتنا پڑیگا۔

ای پیپر-دی نیشن