• news

لاپتہ طیارہ: آخری الفاظ ’’شب بخیر‘‘ ایم ایچ 370

کوالالمپور (ثناء نیوز) ملائیشیا کے حکام کی طرف سے جاری ایک اور ریکارڈ کے مطابق لاپتہ طیارے کے کاک پٹ سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو موصول ہونے والے آخری الفاظ شب بخیر ملائیشین 370 کے تھے۔ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے پیر کو کہا کہ فرانزک تحقیقات کے ذریعے اس بات کا پتہ چلایا جائے گا کہ یہ الفاظ لاپتہ طیارے کے پائلٹ یا ان کے معاون پائلٹ نے کہے ہیں۔ملائیشیا سے بیجنگ جانے والا یہ مسافر طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہو گیا تھا جس پر 239 مسافر سوار تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاپتہ طیارے کے کاک پٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان آخری رابطے کا ریکارڈ میں کہے گئے الفاظ زیادہ رسمی ہیں اور اس گفتگو کے طریق کار سے مطابقت رکھتے ہیں جس طرح ایک پائلٹ ٹریفک کنٹرول سے بات کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن