• news

خیبر پی کے پبلک سروس کمشن کے نئے چیئرمین عطاء اللہ خان نے حلف اٹھا لیا

پشاور (این این آئی) خیبر پی کے کے گورنر انجینئر شوکت اللہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبائی پبلک سروس کمشن کے نئے چیئرمین عطاء اللہ خان سے حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ  پرویز خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری محمد شہزاد ارباب، اعلیٰ سرکاری حکام اور خیبر پی کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر زاہد خان شنواری نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن