• news

کوہستان ویڈیو سکینڈل: مقدمے کی سماعت آج ہو گی، لڑکیوں کے ورثاء سمیت ڈی پی او عدالت میں پیش ہونگے

کوہستان (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسو سردار محمد ارشاد کی عدالت میں کوہستان ویڈیو سکینڈل کی تیسری سماعت (آج) بدھ کو ہوگی۔ لڑکیوں کے ورثاء سمیت ڈی پی او کوہستان بھی عدالت میں پیش ہونگے۔ مقامی عدالت سیشن کورٹ داسو نے ویڈیو میں نظر آنے والی تمام لڑکیوں کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ تاہم لڑکیوں کے والدین کی جانب سے لڑکیوں کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے کی استدعا پر لڑکیوں کے ورثاء سمیت ڈی پی او کوہستان کو بھی عدالت نے طلب کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن