• news

خیبر پی کے حکومت نے مکتب سکولوں کو ختم کرکے دیگرپرائمری سکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا خیبر ایجنسی میں 100سے زائد غیرحاضر اساتذہ معطل

 ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این) محکمہ تعلیم  کے پی کے کا مکتب سکولوں کا خاتمہ کرکے دیگر سکولوں میں ضم کرنے کے منصوبے کا انکشاف  ہوا ہے جس سے  عوامی سطحی پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی کے نے مکتب سکولوں کو ختم کرکے انہیں دیگر پرائمری سکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسی بنیاد پر سرکاری سکولوں میں کتب کی تقسیم کے دوران مکتب سکولوں کو کتب فراہم نہیں کی گئیں ۔ دریں اثناء خیبر ایجنسی کے محکمہ تعلیم نے طویل عرصہ سے غیرحاضر رہنے والے سو سے زائد اساتذہ کومعطل کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن