نوابشاہ: سویرا کے قاتل اسکے بھائی کیساتھ شراب پیتے رہے
نوابشاہ (نامہ نگار) لائن پار کے علاقے ڈبل روڈ پر7 سالہ معصوم سویرا کے قتل کے متعلق مزید تفصیلات ملی ہیں جن کے مطابق عمران بھٹی اور تین دیگر ملزمان نے مقتولہ سویرا کے بھائی کی بیٹھک میں اسکے بھائی کے ساتھ ملکر شراب پی اور رات آٹھ بجے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے قبل بیٹھک سے باہر نکل گئے جبکہ سویرا کا بھائی اپنے گھر کے اندر چلاگیا جبکہ مقتولہ سویرا نے عمران بھٹی سے خرچی مانگی تو اس پر نشے میں دھت منور بھٹی نے سویرا سے کہا آج تو تجھے خرچی دے ہی دینگے۔ اسکے بعد عمران بھٹی سویرا کو لیکر عیدگاہ کی جانب چلاگیا اور سویرا کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے باقی دو ملزموں کے حوالے کردیا۔ تاہم پولیس نے دو دیگر ملزموں کو گرفتار نہ کیا اور ملزم عمران بھٹی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔