غربت بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے خیبر پی کے حکومت کا ساتھ دینگے: یورپی یونین
پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) یورپی یونین کے سفیر لارس گنروگن مارک نے کہا ہے کہ یورپی یونین صوبے میں غربت، پسماندگی اور بیروزگاری سے نمٹنے میں صوبائی حکومت کا پورا ساتھ دیگی ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُنکے ویژن اور لیڈرشپ کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے کیونکہ اُنہوں نے انتخابات کے بعد سے اپنی حکومت کی اجتماعی کوششوں کو یکجا کرکے ٹیم ورک کے ساتھ ایک سال سے بھی قلیل مدت میں مثبت تبدیلیاں کیں ۔