بائو فورم برائے ایشیاء کانفرنس 8 اپریل کو چین میں ہوگی
بیجنگ (آن لائن) وزیراعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف اور چینی وزیراعظم لی کی کیانگ سمیت متعدد عالمی رہنماء آئندہ ہفتہ بائو فورم برائے ایشیاء سالانہ کانفرنس 2014ء میں شرکت کریں گے۔سرکاری میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے بتایا کہ یہ کانفرنس 8 سے 11 اپریل تک چین کے صوبہ ہنان میں منعقد ہوگی۔ چینی وزیراعظم افتتاحی تقریب میں کلیدی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف سمیت آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ، قازقستان کے وزیراعظم سہرک اخمی توف، کوریا کے وزیراعظم جنگ ہونگ وون، لائوس کے وزیراعظم تھانگ سنگ تھاما وونگ، نمیبیا کے وزیراعظم ہیگ گینگوب، ٹیمور لیسٹی کے وزیراعظم ڑانانا گسمائو، روس کے نائب وزیراعظم ہرکادے دورکووچ اور ویتنام کے نائب وزیراعظم وو ڈک ڈیم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔