صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، محافظ بازیاب نہ ہوئے تو فوجی آپریشن کرینگے: ایرانی وزیر خارجہ
تہران (این این آئی) ایران نے کہا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، سرحدی محافظوں کی جلد بازیابی عمل میں نہ لائی گئی تو پاکستانی سرحدی علاقے میں فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں، سعودی عرب کے ساتھ ایران کے کشیدہ تعلقات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش پر پاکستا ن کے مشکور ہیں ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہے اور کوشش ہے کہ مغویوں کو جلد سے جلد رہائی عمل میں لائی جاسکے،انہوں نے کہاکہ ایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے پاکستان جلد از جلد اپنی سرزمین پر جیش العدل کے خلاف موثر کارروائی کرے ۔