صوبائی وزراء افسروں کے گھروں کی آرائش‘ کروڑوں خرچ ہوں گے‘ کیس منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا
لاہور (معین اظہر سے) پنجاب میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور صوبائی وزراء سمیت 21 سیکرٹریوں کے گھروں میں مسنگ سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے لئے کیس منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا۔ سیکرٹری آئی اینڈ سی پنجاب نے اعلیٰ افسران کے گھروں میں کمروں کی تزئین و آرائش، باتھ رومز کی تزئین و آرائش، ٹیلی فون ایکسچینج، وارڈروب، شیشے کے دروازوں کچن کی تزئین آرائش،کچن اور دیگر کمروں میں فلور پر ٹائلز، فائبر شیڈ، گھروں میں ایلومینم کی کھڑکیوں اور دیگر سہولیات کے لئے کیس تیار کرکے منظوری کے لئے بھجوایا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے افسران کے گھروں کی تزئن و آرائش پر پابندی عائد کی ہوئی تھی اب وزیراعلیٰ پنجاب کو کیس منظوری کے لئے بھجوایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ کی رہائش گاہ کے لئے 6 لاکھ 93 ہزار، سہیل عامر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے گھر 15 گالف روڈ کی تزئین آرائش کے لئے 5 لاکھ 74 ہزار، عرفان الہی چیئرمین پی اینڈ ڈی کے گھر 1 اے کالج روڈ کے لئے 4 لاکھ 57 ہزار، محمد جہانزیب سابق سیکرٹری خزانہ گھر 16 گالف روڈ کے لئے 10 لاکھ 82 ہزار، محمد مشتاق احمد سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے گھر کے لئے 10 لاکھ روپے، توقیر شاہ سیکرٹری ٹو سی ایم کے گھر کے لئے 15 لاکھ، 21 ہزار روپے، فواد حسن فواد ایڈیشنل سیکرٹری پرائم منسٹر کے گھر کیلئے 6 لاکھ 33 ہزار روپے، فہمیدہ مشتاق سیکرٹری سوشل ویلفیئر کے گھر کے لئے 3 لاکھ 50 ہزار، مظفر محمود ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے گھر کیلئے 5 لاکھ 96 ہزار، عبدالجبار شاہین سیکرٹری سکولز کے گھر کے لئے 2 لاکھ 42 ہزار، امداد اللہ بوسال سیکرٹری عمل درآمد وزیر اعلی سیکرٹریٹ، کے گھر پر 3 لاکھ 50 ہزار، داود محمد سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے گھر پر 1 لاکھ 58 ہزار، علی طاہر سیکرٹری کواپریٹو کے گھر پر 98 ہزار 900 روپے، خضر حیات گوندل سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے گھر پر 6 لاکھ روپے، رانامشہود احمد وزیر تعلیم کے سرکاری گھر پر 8 لاکھ 30 ہزار روپے، محمد اکرم خانسامہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے گھر پر 2 لاکھ 66 ہزار، محمد شفیق وزیر انڈسٹری کے گھر پر6 لاکھ 61 ہزار روپے، سجاد سلیم ھتیانہ کے گھر پر 10 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ جی او آر ٹو میں رہائش پذیر افسران سید مبشر رضا سیکرٹری سروسز پنجاب کے گھر پر 3 لاکھ 91 ہزار، وقاص عالم خان ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ کے گھر پر 5 لاکھ 50 ہزار روپے، طارق محمود فاروقہ سیکشن آفیسر محکمہ سروسز کے گھر پر 5 لاکھ روپے، مسعود مختار کے گھر پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے، عارف وسیم سیکشن آفیسر ریگولیشن کے گھر پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے، عبدالقیوم سپیشل سیکرٹری سی ایم کے گھر پر 1 لاکھ 12 ہزار روپے، محمد عثمان ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کے گھر پر 4 لاکھ، رائے ممتاز حسین سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے گھر پر 5 لاکھ، رائے عزیز تارڑ ایڈیشنل سیکرٹری چیف سیکرٹری کے گھر پر 4 لاکھ 95 ہزار ، محمد عثمان یونس ڈائریکٹر فوڈ پنجاب، کے گھر پر 3 لاکھ روپے، جی او آر تھری میں نعیم غوث ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی کے گھر پر 1 لاکھ 37 ہزار، شاہد اقبال ڈپٹی سیکرٹری ٹو سی ایم کے گھر پر 5 لاکھ، حمیرا اکرام ڈپٹی سیکرٹری سروسز کے گھر پر 5 لاکھ 27 ہزار، سمیر صمد ڈائریکٹر لاہور میوزیم کے گر پر 3 لاکھ 10 ہزار، قیصر سلیم ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی 1 لاکھ 93 ہزار، حافظ عرفان حمید سیکشن آفیسر ویلفیر 3 لاکھ 19 ہزار، جاوید اکبر سیکرٹری جنگلات 3 لالکھ 50 ہزار، محمد عقیل فنانس 2 لاکھ 68 ہزار ، محمد ماجد اقبال سیکشن آفیسر محکمہ سروسز 1 لاکھ 23 ہزار،صائمہ اظہر 4 لاکھ 55 ہزار، افتخار علی ساہو ایک لاکھ 85 ہزار ان کے گھر پر خرچ ہو گا۔