جذبہ خیرسگالی : جنوبی وزیرستان پولیٹیکل انتظامیہ نے 16 طالبان قیدی رہا کر دئیے
وانا (اے این این + نوائے وقت رپورٹ) پولیٹکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 16 قیدیوں کو رہا کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رہا کئے جانیوالے افراد کو جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران سال، دو سال پہلے گرفتار کیا تھا۔ رہائی پانے والوں میں میرا جان، عبداللہ جان، سلامت خان، بادشاہ گل، عبدالعزیز، نورزادہ، سٹا جان، صدام حسین، ضیا الدین، شیر پا، ریاض علی، میرعالم، شیر عالم احمد خان، اقبال، نور عالم شامل ہیں۔ ان افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور تعلق محسود ایریا سے ہے۔ پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب نے قیدیوں کی رہائی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے گناہ قبائلی تھے۔ ان کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا، ان کو سینٹر صالح شاہ کی ضمانت پر رہا کر دیا انکا تعلق مذاکراتی عمل سے نہیں ہے۔