• news

زرداری نے وزیراعظم کو مشرف کیخلاف پارلیمنٹ سے قرارداد منظور کرانے کا مشورہ دیا

 اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر زرداری نے وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف کو پرویز مشرف کے خلاف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے قرارداد منظور کرانے کا مشورہ دیا ہے اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ سندھ اسمبلی سے بھی قرارداد منظور کرانے کو تیار ہیں، نوازشریف سے کہا ہے کہ سابق آمر کو باہر نہ جانے دیا جائے، اگر ایک بار چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ زرداری نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کر کے سابق آمر پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزا دیئے جانے پر کسی بھی غیرجمہوری اقدامات کی حمایت نہ کرنے پر بھرپور مخالفت کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نوازشریف نے سابق صدر کی طرف سے حمایت کا یقین دلانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پیشکش پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن