مشرف والدہ کی عیادت کیلئے جانا چاہتے ہیں درخواست مسترد کرنا افسوسناک ہے : الطاف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مشرف کی ملک سے باہر جانے کی درخواست مسترد کرنا افسوسناک ہے۔ پرویز مشرف والدہ کی عیادت کیلئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔ یہ ایک بیمار ماں کے دیدار اور عیادت کا معاملہ ہے۔ حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔