ذاکر خان، ظہیر عباس، شعیب محمد کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر راشد لطیف کی بورڈ میں ڈیپوٹیشن تقرری کا خط ارسال کر دیا ہے جس پر تاحال راشد لطیف نے دستخط کر کے واپس بورڈ کو نہیں بھجوایا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر منیجر ذاکر خان، بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس، فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان عہدوں پر نئے افراد کو تعینات کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔