پی سی بی نے مزید 13 ملازمین کو فارغ کر دیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 13 ملازمین کو فارغ کر دیا۔ ویمن اسسٹنٹ کوچ، ایڈمن ممبر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سمیت چار منیجرز بھی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ملازمین کی چھانٹیوں کا سلسلہ جاری ہے اور چالیس کے بعد مزید 13 ملازمین کو گذشتہ روز فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مزید 130 ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کی فہرست مرتب کر لی ہے۔