علماء قوم میں اچھے چینل کی آگاہی کیلئے مہم چلائیں، وزیر اطلاعات کا جماعت اسلامی جے یو آئی (ف) کے ممبران کو مشورہ
اسلام آباد(آن لائن) علماء کرام قوم میں اچھے چینل کی آگاہی کیلئے مہم چلائیں معاشرہ سدھر جائے گا۔ پرویز رشید نے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی، جے یو آئی کے ارکان کو مشورہ دے ڈالا۔ فحاشی کیخلاف قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے علماء کو مشورہ دیا کہ علماء کرام تمام چینلوں پر گہری نظر رکھیں اور غیر اخلاقی پروگراموں کی نشاندہی کرنے کے بعد عوام میں آگاہی مہم چلائیں اور باقاعدہ اس حوالے سے عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔