پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا تنخواہ مراعات سے متعلق آڈیٹر جنرل کو موقف پیش کرنے کا موقع دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو تنخواہ اور مراعات کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے کیلئے موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کا جائزہ لینے کیلئے پبلک اکائونٹس کمیٹی قائم کردہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی جنید چوہدری کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ کمیٹی نے اداروں سے بریفنگ حاصل کرنے کے بعد آئندہ پیر کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کو موقف دینے کیلئے موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔