• news

امریکی کانگرس میں یوکرائن کیلئے امداد کا بل منظور‘ روس پر پابندیوں کی شق بھی شامل

واشنگٹن، برسلز (آن لائن) امریکی گانگرس نے یوکرائن کے لیے امدادکابل منظور کرلیاہے۔ بل میں روس پر پابندیاں لگانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔  امریکی کانگرس نے یوکرائن کے لیے امدادی بل پاس کرلیا ہے۔ امداد کے بل میں روس پر پابندیوں سے متعلق شق بھی شامل ہے ۔ بل کی حمایت میں 378 ووٹ اور مخالفت میں34 ووٹ ڈالے گئے۔ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر اوباما کے دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس بھجوا دیا گیا ہے جہاں امریکی صدر کے دستخط کے بعد بل قانون کی حیثیت اختیار کر لے گا۔

ای پیپر-دی نیشن