• news

ہمارے عوام اپنی ترقی کے راستے کا انتخاب خود کرتے ہیں‘ چین میں کثیر الجماعتی سیاسی نظام پر مشتمل جمہوریت قابل عمل نہیں: چینی صدر

بیجنگ  (اے پی پی) چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ چین میں کثیر جماعتی  سیاسی نظام کام نہیں کر سکتا۔ چینی صدر نے اپنے دورہ یورپ کے دوران  بروجز میں کالج آف یورپ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ چین میں  کثیر جماعتی نظام پر مشتمل جمہوریت کام نہیں کر سکتی اس لئے چین کیلئے کسی غیر ملکی سیاسی یا ترقیاتی ماڈلز کی نقل کرنا یا انہیں اختیار کرنا تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ تمام نظام دیکھنے میں ایک ہی پھل کی طرح ہیں مگر اسکے ذائقے میں فرق ہے۔ ہمارے عوام اپنی ترقی کے راستے کا انتخاب خود کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن