پارلیمنٹ کی غلام گردشوں میں ’’محفوظ راستہ‘‘ موضوع گفتگو بنا رہا
بدھ کو بھی پارلیمنٹ ہائوس کی غلام گردشوں میں جنرل(ر) پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ کی بازگشت سنی گئی وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے پیغام موصول ہونے پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ ہائوس کے صدر دروازے پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا اعلان کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے جس جوش و خروش اور لب و لہجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) مشرف کے بارے میں حکومتی پالیسی اعلان کیا اس ظاہر ہو گیا حکومت نے جنرل(ر) پرویز مشرف کو راہ فرار کے لئے ’’محفوظ راستہ ‘‘ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔