• news

پاکستان، بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے: عبدالباسط

 نئی دہلی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، توقع ہے انتخابات کے بعد بھارت میں بننے والی نئی حکومت بھی پاکستان سے تعلقات کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ وہ بدھ کو یہاں صدارتی محل راشٹراپتی بھون میں صدر پرناب مکھرجی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف بھارت کے ساتھ تنازعات کی دو طرفہ زبان کو تعاون، باہمی اعتماد اور باہمی مفادات میں بدلنا چاہتے ہیں۔ عبدالباسط نے بھارتی صدر کو وزیر اعظم کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔ واضح رہے پاکستانی ہائی کمیشن نے نئے ہائی کمشنر کی جانب سے بھارتی صدر کو اپنی دستاویزات پیش کرنے کے باعث بدھ تک یوم قرار داد پاکستان 23 مارچ کی تقریب ملتوی کردی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن