بھارت کو پسندیدہ قرار دینے پر علی گیلانی کی تشویش سے حکومت کو آگاہ کر دیا: رشید ترابی
راولپنڈی (ثناء نیوز) تحریک کشمیر یورپ، برطانیہ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی قوم سے کوئی گلہ نہیں لیکن سابق پاکستانی حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر تحریک کو نقصان پہنچایا تاہم موجودہ حکومت نے فروری میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی پالیسی جاری رکھنے کا دوبارہ اعادہ کیا ہے۔انہوں نے بھارت کو پسندیدہ قرار دینے پر علی گیلانی کی تشویش سے حکومت کو آگاہ کردیاہے۔