مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اوّلین ترجیح ہے: شرافت لیاقت بھٹی
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) پی پی 153 کے سینئر نائب صدر شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف بیماری کا بہانہ بنا کر تین ماہ سے ہسپتال میں چھپے بیٹھا ہے۔ اگر نواز شریف کی حکومت پر شب وخون نہ مارا جاتا تو آج پاکستان ہر لحاظ سے خود کفیل ہوتا۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مہنگائی ،بے روزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ موجودہ حکمرانوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے