• news

راغب حسین نعیمی کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کا نوٹس لیا جائے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے: جماعت اہلسنت (سواد اعظم)

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  جماعت اہل سنت (سواد اعظم) نے مطالبہ کیا ہے کہ جامع نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت پاکستان (سواد اعظم) کے اجلاس میں ناظم اعلیٰ پنجاب صاحبزادہ نعیم عارف نوری نے  کیا۔اس موقع ہر ضیا ء الحق نقشبندی، خواجہ صفوان شاہجہاں ، سردار طاہر ڈوگر، ندیم نوری اور صاحبزادہ عثمان علی موجود تھے۔ حاضرین نے قرار داد کے ذریعے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جامع نعیمیہ گڑھی شاہو کے ناظم اعلی اور ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے اور جامع نعیمیہ کو بھی سیکیورٹی دی جائے۔ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کا نوٹس لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن