کالا باغ ڈیم تعمیر ہو جاتا تو تھر کا سانحہ پیش نہ آتا: شوریٰ ہمدرد
لاہور(لیڈی رپورٹر)کالا باغ ڈیم ہوتاتو تھر کا سانحہ پیش نہ آتا، کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے وزیر اعظم فی الفور اے پی سی بلائیں۔ دنیا میں تیز رفتاری سے موسمی تغیرات پیدا ہو رہے ہیں اور پاکستان خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے اس سلسلے میں فوری طور پر ماہرین موسمیات کو متحرک کر کے قابلِ عمل منصوبہ بندی کی جائے،وسائل کی تقسیم کے وقت تھراورچولستان کوترجیح دی جائے ۔مقررین نے ان خیالات کا اظہار گذشہ روز شوریٰ ہمدرد کے اجلاس میں ’’تھرپارکرمیں بھوک اور نونہالوں کی اموات مسلسل توجہ کی ضرورت‘‘کے موضوع پر خطاب میں کیا ۔مقررین میں سینیٹر ایس ایم ظفر،بشریٰ رحمن، ڈاکٹر رفیق احمد،ڈاکٹر ابراہیم مغل ،جنرل(ر)راحت لطیف، قیوم نظامی ،ثمرجمیل ،چوہدری بشیر احمد، صدیق ریحان،اُسامہ مشہدی،شعیب ہاشمی،آر جے سلہری،ڈاکٹر عظمت الرحمن ،طفیل اختر،رانا امیر احمد خان،شائستہ ایس حسن ،فرح زیبا ،ثمن احمد حسن، ودیگر شامل تھے۔