• news

1973ء کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا انمول تحفہ ہے: تنویر اشرف کائرہ

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ،سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور تمام سیاسی قوتیں آئین پاکستان کے تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے جس کی پاکستانی عوام اپنی جان سے بھر کر حفاظت کرتے ہیں۔ کچھ قوتیں ملک میں افراتفری پھیلا کر بیرونی قوتوں کو خوش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت دس ماہ میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کر سکی، بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن