• news

مشرف کے معاملات عدالت میں ہی تھے تو دو دن اجلاس کیوں ہوتے رہے: احمد رضا قصوری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا مقدمہ ملک کا مسئلہ نہیں، انہیں باہر جانے کا راستہ دیا جائے، اگر معاملات عدالت میں تھے تو دو دن اجلاس کیوں ہوتے رہے، ججز حراست کیس میں کسی ایک جج کا نام نہیں لیا گیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پوری عدلیہ کا مشرف سے عناد ہے، پرویز مشرف جب الیکشن لڑ رہے تھے تو چاروں حلقوں سے انہیں نااہل قرار دیا گیا، خیبر پی کے سے پرویز مشرف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔ مشرف نے اپنی والدہ کو اللہ کے سپرد کر دیا ہے، سابق صدر نے عوام سے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل بھی کی ہے، ہم عدالت جائیں گے۔ پرویز مشرف سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ پرویز مشرف نے مجھے فون پر کہا ہے کہ انہوں نے 60 سال تک اس ملک کا نمک کھایا ہے، وہ اس مٹی کو چھوڑ کر کہیں نہیںجائیں گے بلکہ پاکستان کا قرض اتاریں گے۔ سابق صدر نے ٹیلی فون پر مجھے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کو اللہ کے سپرد کر دیا ہے۔ سابق صدر نے عوام سے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔ پاکستان کی سرحدیں پرویز مشرف کے لئے جیل کی دیواریں بن گئی ہیں، ہم عدالت جائیں گے اور سابق صدر کے بنیادی حقوق حاصل کر کے دم لیں گے۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سابق صدر کے لئے پانچ سال تک ملک و سیاست سے علیحدگی کی تجاویز آئیں لیکن بہادر جنرل نے انہیں مسترد کر دیا۔ مشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے 60 سال تک ملک کا نمک کھایا ہے، ملک کا قرض اتاریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن