• news

حکومت نے قومی ترانہ پڑھنا لازمی قرار دیدیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے سرکاری تقریبات میں قومی ترانہ باآواز پڑھنا لازمی قرار دیدیا۔ سرکاری تقریبات میں اب دھنیں بجانے کے ساتھ شرکاء با آواز بلند کورس کی شکل میں بھی قومی ترانہ پڑھا کریں گے۔ حکومت کی طرف سے اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ گذشتہ روز رسالپور اکیڈمی میں فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب کے دوران کیڈٹس اور ان کے ساتھ شرکاء تقریب نے قومی ترانہ پڑھا۔ قبل ازیں جب قومی ترانہ کی دھن بجائی جاتی تھی تو شرکاء نشستوں پر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے جب کہ یونیفارم میں ملبوس افراد سلیوٹ بھی کیا کرتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن