وزیراعظم نے میجر جنرل (ر) ظہیر کو پاکستان سٹیل ملز کا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا
اسلام (آن لائن) وزیراعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد کو پاکستان سٹیل مل کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس نے بتایا ہے کہ میجر جنرل (ر) ظہیر احمد کو مسابقتی عمل کے بعد پاکستان سٹیل مل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور ظہیر احمد کو بین الاقوامی کمپنی نے جانچ پڑتال کے بعد نامزد کیا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل (ر) ظہیر احمد کا تعلق پاک فوج کی انجینئرنگ کور سے تھا۔