• news

افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقے میرانشاہ پر گولہ باری

میرانشاہ (آن لائن) افغانستان کی حدود سے پاکستانی سر حدی علاقے میرانشاہ پر 23 مارٹر گولے فائر کئے گئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کی مطابق جمعرات کے روز پولیٹکل ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے میران شاہ کی تحصیل غلام خان اور بانکے دار میں 23 مارٹر گولے فائر کئے گئے جن سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ جزوی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن