مانسہرہ: افغان مہاجرین کیمپ میں کھلونا بم پھٹ گیا، 3 بچے جاں بحق، 3 زخمی
مانسہرہ (آن لائن) مانسہرہ افغان مہاجرین کیمپ میں کھلونا بم دھماکہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ واقعات کے مطابق تھانہ خاکی کی حدود افغان مہاجر کیمپ نمبر پانچ میں چھوٹے چھوٹے بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ ایک کھلونا نما چیز ان کو مل گئی جس سے کھیلتے ہوئے دھماکہ ہو گیا جس سے تین بچے موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مانسہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ کھلونا نما دیسی ساخت کا تھا جس کے پھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔