• news

پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت آج‘ غازی رشید کیس کی کل ہوگی

اسلام آباد  (آئی این پی‘ آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف درج ججز نظربندی کیس کی سماعت آج جمعہ کو کرے گی۔ سماعت کے دوران سابق صدر کی جانب سے دائر حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر بحث ہوگی۔ گزشتہ  سماعت پر وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی جبکہ لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے مقدمہ قتل کی سماعت کل (ہفتہ) کو ہوگی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی خان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پرویزمشرف کوحکم دیا تھا کہ وہ 5 اپریل کو عدالت میں پیش  ہوں۔ ہفتے کو پرویزمشرف کی عدالت میں مستقل طورپر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث ہوگی۔ خیال ظاہر کیا جا رہاہے پرویزمشرف کے وکلاء سماعت کے موقع پر عدالت میں درخواست دیں گے کہ بیمار والدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن