سکول کی کتابوں میں پاکستان مخالفین کا تذکرہ کیوں؟
مکرمی! خبروں کے مطابق حکومت سندھ نے سکولوں کے سلیبس میں جوحالیہ تبدیلیاں کی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جی ایم سید کی شخصیت کو قومی ہیرو کے طور پر چوتھی جماعت کی معلومات عامہ کی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بات معلوم ہے کہ جی ایم سید پاکستان ہی کے مخالف نہیں تھے بلکہ انہوں نے اپنی کتب میں کھلم کھلا اسلام کی بھی توہین کی ہے۔ چوتھی جماعت کے بچوں کو اس طرح کی شخصیت کو ایک ہیرو کے طور پر متعارف کروانا، دراصل پاکستان اور دین اسلام کے خلاف ایک سازش ہے ہر پاکستانی کو چاہئیے کہ وہ اس پر احتجاج کرے اور صوبے کے سکولوں کے سلیبس سے یہ اسباق نکلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔(محمد عزیز بھور، لاہور)