• news

ہمسایوں کے حقوق

مکرمی! انسان کا اپنے ماں باپ، اولاد اور قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ایک مستقل واسطہ اور تعلق ہمسایوں سے بھی ہوتاہے۔ اس کی خوشگواری اور ناخوشگواری کا اثر زندگی کے چین و سکون اور اخلاق کے بنائو بگاڑ پر پڑتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی تعلیم وہدایت و پڑوس کے اس تعلق کو بڑی عظمت بخشی ہے، بڑا وقار دیاہے، یہاں تک کہ اس کو جزو ایمان، جنت میں داخلہ کی شرط اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کا معیار قراردیاہے۔ اس پر سب کا اتفاق ہے کہ پڑوسی خواہ قریب ہو یا بعید، رشتہ دار ہو یا غیر ‘ مسلم ہو یا غیر مسلم ، بہرحال! اس کا حق بقدر استطاعت ہے۔ اس کی امداد دو اعانت اور خبر گیری لازم ہے۔ (حافظ محمد اقبال سحر۔ ساہیوال)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن