• news

طالبان کو دی گئی قیدیوں کی فہرست میں امریکی شہری وارن سٹائن کا نام بھی شامل

لاہور (اے این این) وفاقی حکومت نے طالبان سے علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کے ساتھ مغوی امریکی شہری وارن وائن سٹائن کی رہائی کا بھی مطالبہ کر دیا،مغویان کی فہرست میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے طالبان کو مغوی افراد کی رہائی کے لئے دی گئی فہرست میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹوں کے سا تھ امریکی شہری وارن وائن سٹائن کا نام بھی شامل ہے۔امریکی شہری وارن وائن اسٹائن کو ڈھائی سال قبل صوبائی دارالحکومت کے علاقے ماڈل ٹاون سے اغوا کیا گیا تھا۔ امریکی شہری کی طالبان کے پاس موجودگی کی متعدد وڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں،اغوا کی واردات سال 2011 میں اگست کے مہینے میں ہوئی تھی۔ وارن وائن اسٹائن اکنامک ڈیولپمنٹ سمیت یو ایس ایڈ کے متعدد پروجیکٹس پر کام کررہا تھا۔
وارن سٹائن

ای پیپر-دی نیشن