• news

بنوں اور میرانشاہ کی 2 بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ‘دونوں کو ویکسین کی کوئی خوراک نہیں پلائی گئی

پشاور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) بنوں اور میرانشاہ میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آ گئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق تحصیل بنوں کے رہائشی زاہد اللہ کی بیٹی سمیرا میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچی کو پولیو سے بچاو¿ کے قطروں کی کوئی خوراک نہیں پلائی گئی تھی۔ مزید برآں میران شاہ کی 34 ماہ ماہ کی بچی بشریٰ میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی نے پولیو سے بچاﺅ کی ایک بھی خوراک حاصل نہیں کی تھی۔ فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 34 اور 31 پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیو کیس

ای پیپر-دی نیشن