• news

کامونکے: مخبوط الحواس خاتون کے ہاتھوں اغواءہونے سے بچ جانیوالے دونوں بچے جاں بحق

کامونکے(نامہ نگار) مخبوط الحواس عورت کے ہاتھوں اغواءہونے سے بچنے والے دوکمسن بہن بھائی نے خوف زدہ حالت مےں جان دے دی۔ بتاےا گےا ہے کہ دس روز قبل گلی نمبر 1محلہ بلال پارک کے محنت کش غلام مرتضےٰ کا آٹھ سالہ بےٹا بلال اور چھ سالہ بےٹی اقراءبی بی راجباہ پر کھےل رہے تھے کہ اےک مخبوط الحواس عورت ان کے گلے دبا کر نےم بےہوشی کی حالت مےں انہےں اپنے ساتھ لےجا رہی تھی لوگوں کے استفسار پر عورت نے دونوں کو اپنی اولاد ظاہر کےا تاہم شک گذرنے اور شور شرابہ پر متاثرہ بچوں کی والدہ اور ہمسائی نے بمشکل بچوں کو چھڑاےا۔ دونوں بچے شدےد بےمار پڑنے کے علاوہ اس قدر خوف زدہ اور سہم گئے کہ اکثر و بےشتر خوفناک منظر کو ےاد کرکے چےختے چلاتے رہتے۔ گذشتہ روز اسی خوف زدہ حالت مےں آٹھ سالہ اقراءبی بی اور اگلے روز بلال نے دم توڑدےا ےکے بعد دےگرے دو معصوم بچوں کی ہلاکت نے غم زدہ والدےن کو زندہ درگور کر دےا۔ اس واقعہ پر ہر شخص دل گرفتہ ہے۔
بچے جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن