مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (ثنا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ شاہ جہان خان کی جانب سے عدالت عظمی میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے آئین کے تحت کسی بھی شہری کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ پرویز مشرف ملک کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف ہیں وہ متحدہ عرب امارات میں موجود اپنی علیل والدہ سے ملاقات کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کو بنیاد بنا کر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے پرویز مشرف کا نقل وحرکت کا حق متاثر ہو رہا ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ 8 اپریل 2013 کو اپنے جاری کردہ حکم پر نظرثانی کرے اور انسانی جذبے کے تحت پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
درخواست دائر