• news

مضر صحت انجکشنوں پر از خود نوٹس سپریم کورٹ نے پینسٹیک کی رپورٹ پر کیس نمٹا دیا

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں کینسر کا سبب بننے والے انجکشنوں کی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں عدالت نے متعلقہ ادارے (پینسٹیک) کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔ تین رکنی بنچ نے ایک خبر پر سوموٹو نوٹس کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور انسٹیٹیوٹ آف نیو کلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ معاملے پر انجکشنوں کا دوبارہ لیبارٹری چیک کیا گیا جن میں اب تک تیار ہونے والے تمام بیجز کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں ایسا کوئی مواد موجود نہ تھا جو مضر صحت اور کینسر کا باعث ہو۔
ازخود نوٹس

ای پیپر-دی نیشن