کراچی: فائرنگ کے واقعات، 7 افراد ہلاک، ایک مقتول کی نعش گاڑی نے روند ڈالی
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں جمعرات کو بھی تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے میمن گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دو نوجوانوں کو سر میں گولیاں مارکر ہلاک کیا اور نعشیں پھینک فرار ہوگئے پولیس کے مطابق دونوں کو کسی مقام سے اغوا کے کے بعد مارا گیا ان کی عمر 25 اور 30سال کے درمیان تھی دونوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی تاہم فوری طور پر مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ادھر سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے نزدیک مسلح افراد ایک شخص فیصل کو گاڑی میں بٹھا کر لائے اور سڑک پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا جبکہ بعد میں مقتول فیصل کی نعش پر سے گاڑی بھی گزاری اور فرار ہوگئے۔ قائدآباد کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ بادام خان ہلاک اور زبیر نامی شخص زخمی ہوگیا قائدآباد میں فائرنگ سے 19سالہ شہریار زخمی ہوگیا سرجانی ٹاﺅن میں موٹر سائیکل سوار افراد نے 20سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ لانڈھی کے علاقے مال آباد اور زمان ٹاﺅن کے علاقے 51۔سی کورنگی سے دو افراد کی لاشیں ملیں لال آباد میں 30سالہ شخص کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ زمان ٹاﺅن سے جس 40سالہ شخص کی نعش ملی اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا لگاکر ہلاک کیاگیا تھا۔ دریں اثناءلیاری میں جنگیان ہوٹل کے نزدیک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص تنویر زخمی ہوگیا اورنگی ٹاﺅن میں مسلح افراد نے میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کرکے وہاں بیٹھے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن ندیم کو زخمی کردیا جبکہ کورنگی میں ناصر جمپ کے نزدیک سلمان ولد وسن اور ابراہیم حیدری میں اختر ولد خادم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
کراچی/ فائرنگ