• news

بی جے پی کے امیدوار قومی مسائل کی بجائے پاکستان اور مسلمانوں کو دھمکیاں دینے لگے

 نئی دہلی (این این آئی) بی جے پی کے امیدوار قومی مسائل کی بجائے پاکستان اور مسلمانوں کو دھمکیاں دینے لگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی مہم نے شدت اختیار کرلی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کی زبانیں بھی قابو سے باہرہونے لگی ہیں دارالحکومت دلی کے جنوبی علاقے سے انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار رمیش بڈھرنے ووٹروں سے کہا کہ وہ نریندر مودی کو ضرور وزیر اعظم بنائیں کیونکہ وہ پاکستان اور امریکہ کو سبق سکھا سکتے ہیں۔رمیش نے کہا کہ نریندر مودی کا پردھان منتری بن کے آنا ضروری ہے،پی ایم بن کے وہ نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ کو بھی ٹھوکے گا۔ بی جے پی کے امیدوار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تیس فیصد مسلمان دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ہیں اور مودی کی حکومت انہیں بلکل برداشت نہیں کرےگی۔
بی جے پی / دھمکیاں

ای پیپر-دی نیشن