سراج الحق امیر جماعت کا حلف اٹھانے سے قبل سرکاری عہدہ چھوڑ دیں گے
لاہور (ثناءنیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق امیر جماعت کے عہدہ کا حلف اٹھانے سے قبل خیبرپی کے کے سینئر وزیر کا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی روایت رہی ہے کہ سکاری اور تنظیمی عہدوں کو الگ رکھا جاتا ہے ۔ اس سے قبل جب قومی اتحاد نے جنرل ضیاءالحق کی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا تو وزارت سنبھالنے سے قبل جماعت اسلامی پاکستان کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل چوہدری رحمت الہی نے تنظیمی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
سراج الحق / عہدہ