پاک بحریہ کا جہاز خیر سگالی اور تربیتی دورے پر آج ملائشیا پہنچے گا
کوالا لمپور (آن لائن) پاک بحریہ کا جہاز خیر سگالی اور تربیتی دورے پر آج جمعہ کو ملائشیا پہنچے گا، پاکستان اور ملائشیا کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات مزید مستحکم ہونگے، جہاز ملائیشئن اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے 5کل اپریل کو کھولا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق چین میں تیار کیا گیا پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس شمشیر 4 اپریل کو ملائشیا کی بندرگاہ پورٹ کلانگ پہنچے گا، بحری جہاز جدید اسلحہ اور سینسر ز سے لیس ہے جس میں اینٹی سب میرین زیڈ۔ نائن ای سی ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے، پاکستان ہائی کمشن کے مطابق جہاز کا عملہ سنوکر ، والی بال اور دیگر دوستانہ سرگرمیوں میں حصہ لے گا ، جہاز 5 اپریل کو پاکستانی و ملائشیئن کمیونٹی کیلئے کھولا جائے گا، پاکستانی سفارتخانہ کے ہائی کمشنر سید حسن رضا نے پاک بحریہ جہاز کی ملائشیا میں آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کا دفاعی شعبہ میں تعاون دیرینہ ہے جسے مزید مستحکم کیا جائے گا۔
پاک بحریہ جہاز