سعودی عرب کی مداخلت پر مشرف کو محفوظ راستہ دیدیا جائیگا: بھارتی اخبار
کراچی (نیٹ نیوز) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے پاکستان کے ایک اعلی سرکاری اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی براہ راست مداخلت کے بعد پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں جلد ہی ایک خفیہ معاہدہ طے پا جائے گا جس کے تحت انسانی ہمدردی کو بنیاد بنا کر پاکستان سے باہر جانے کے محفوظ راستے کی اجازت دی جائے گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی اور چین سمیت کئی دوسرے ممالک نے مشرف کو محفوظ راستہ کی اجازت دینے کی حکومت سے درخواست کی ہے۔نواز شریف سے پارٹی رہنماو¿ں نے ملاقات میں مشرف کا نام ہٹانے کی مخالفت کی۔تاہم مسلم لیگ نواز کے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ شاید فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے اجلاس صرف عوامی سطح پر ساکھ کیلئے بلایا گیا لیکن مبصرین کہتے ہیں کہ نقصان جو ہونا تھا ہو چکا اگر مشرف کو مجرم ٹھہرائے بغیر ملک سے جانے دیا جاتا تو وہ بچ جاتے لیکن اب ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی اب ان پر مقدمہ چلے گا وہ ملک میں رہیں یا نہ رہیں۔ مشرف کے باہر جانے کی افواہیں2001 کا ری پلے لگتا ہے جب نواز شریف معاہدے کے تحت سعودی عرب گئے۔
بھارتی اخبار